ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئی سارے مواقع میسر ہیں : مرڈیشور میں اسکوبا ڈائیونگ اتسوا کی افتتاحی تقریب میں ڈی سی ہریش کمار

اترکنڑا ضلع میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئی سارے مواقع میسر ہیں : مرڈیشور میں اسکوبا ڈائیونگ اتسوا کی افتتاحی تقریب میں ڈی سی ہریش کمار

Sat, 29 Feb 2020 20:41:47    S.O. News Service

بھٹکل:29؍فروری(ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع میں سیاحت کے لئے کافی سارے مواقع میسر ہیں، ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کئے جانے کا اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اعلان کیا۔

وہ یہاں مرڈیشور کے آر این ایس ریسڈینسی میں اسکوبا ڈائیونگ اتسوا پروگرام کی صدارت کرتےہوئے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گواسمیت بقیہ سیاحتی مراکز کا جائزہ لیں تو اترکنڑا ضلع میں فطری خوب صورتی ہے، جدیدیت اور شفافیت کو لےکر نیترانی اسکوبا ڈائیونگ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کاروار کے ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا ، تحصیلدار وی پی کوٹرولی، پنچایت آفیسر پربھاکر وغیرہ موجود تھے۔ پسماندہ طبقات محکمہ کے افسر پرشوتم نے نظامت کی۔ ضلع کے مختلف محکمہ جات کے افسران ، صحافی وغیرہ اسکوبا ڈائیونگ میں شریک ہوکر لطف اٹھایا۔

29Feb_2.JPG

اسکوبا ڈائیونگ کا افتتاح : بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے اسکوباڈائیونگ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نےکہاکہ مرڈیشور کو مزید ترقی دیتےہوئے سیاحت کے لئے سہولیات فراہم کئے جائیں گے۔ کیونکہ اب تک جو ترقی ہے وہ صرف 5-10فی صد ہی ہوئی ہے۔ اگر سمندر کے دونوں کناروں کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں توسیاحوں کی بڑی تعداد مرڈیشور کی طرف راغب ہونے کی بات کہی۔

29Feb3.JPG


Share: